• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں تیار کردہ ہائیڈروجن سے چلنے والی اسمارٹ ٹرام ملائیشیا کو برآمد کردی گئیتازترین

July 18, 2023

چھانگشا(شِنہوا) چین میں آزادانہ طور پر تیار کردہ ہائیڈروجن سے چلنے والی اسمارٹ ٹرام ملائیشیا کے لیے اپنے برآمدی سفر کے آغاز پر چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر ژوژو میں اپنے پیداواری مقام سے روانہ ہو گئی ہے۔

سی آر آر سی ژوژو الیکٹرک لوکوموٹو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کمپنی لمیٹڈ نے اس ٹرام کو  تیار کیا تھا  اور آ مدہ دنوں میں شنگھائی کی بندرگاہ سے ملائیشیا بھیج دیا جائے گا۔

کمپنی نے کہا کہ اسے ملائیشیا میں سراواک کے دارالحکومت کوچھنگ میں شہری نقل و حمل کی خدمات کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

یہ ہائیڈروجن انرجی پاور سسٹم کو اپنانے والی پہلی اسمارٹ ٹرام ہے  جس میں طویل ڈرائیونگ رینج اور کم ایندھن بھرنے کے وقت کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ کے فوائد  موجود ہیں۔

اسے ذہین ڈیزائن کے ذریعے اپ گریڈ کیا گیا ہے  جو صفر اخراج اور ذہین عوامی نقل و حمل کے نظام کے حصول میں ملائیشیا کی ضروریات کے مطابق ہے۔

کمپنی کے مطابق ملائیشیا پہنچنے کے بعد ٹرام کو تین ماہ تک کوچھنگ میں آزمائشی بنیادوں پر چلایا جائے گا۔

ملائیشیا میں اسمارٹ ٹرام کی کامیاب تنصیب سے کوچھنگ میں ٹریفک کے ہجوم کو مئوثر طریقے سے کم کیا جاسکے گا  جس سے مقامی افراد کے لئے قابل اعتماد ، مئو ثر اور جدید سفر کا طریقہ متعارف ہو گا۔

 اس سے چین کی سمارٹ مینوفیکچرنگ کو بیلٹ اینڈ روڈ کے ممالک کی خدمت کرنے میں بھی مدد ملے گی۔