بیجنگ (شِنہوا) چین میں سینئر قانون سازوں کے ضابطہ اخلاق میں ترمیم کا مسودہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پیش کردیا گیا ہے۔
موجودہ ضابطہ اخلاق کا اطلاق چیئرپرسن، وائس چیئرپرسن، سیکرٹری جنرل اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے ارکان پر ہوتا ہے۔ یہ ضابطہ اخلاق 1993 سے نافذ العمل ہے۔
مسودے کے 24 شقیں ہیں جس میں مختلف شعبوں کے سینئر قانون سازوں کے لئے مخصوص خصوصیات بیان کی گئی ہیں۔ اس میں سیاسی ساکھ برقرار رکھنا، عوام سے قریبی تعلقات قائم کرنا۔ تحقیقات اور ریسرچ بہتر بنانا شامل ہے۔
مسودے میں قانون سازوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مسلسل مطالعہ کرکے فرائض کی انجام دہی بارے اپنی صلاحیت کو مستحکم کریں۔