• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں خلائی دن پر متعدد تقریبات کا انعقادتازترین

April 25, 2023

ہیفے (شِنہوا) چین میں خلائی دن منایا گیا جس کے دوران متعدد سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

چین کے خلائی دن کی افتتاحی تقریب مشرقی صوبہ انہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں ہوئی۔ رواں سال کا موضوع "چیزوں کی چھان بین کرکے علم میں اضافہ کریں، فضا کی کھوج کریں" تھا۔

رواں سال چین کے خلائی دن میں شرکت کے لئے 40 سے زائد ممالک کے تقریباً 1 ہزار 200 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ دن کی  مناسبت سے چائنہ اسپیس کانفرنس ، انٹرنیشنل ڈیپ اسپیس ایکسپلوریشن کانفرنس اور چائنہ اسپیس کلچر اینڈ آرٹ فورم سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

 

چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں لوگ چین کے خلائی دن کی تقریب کے مقام کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین ، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں چین کے خلائی دن کی افتتاحی تقریب میں چائنہ قومی خلائی انتظامیہ اور چینی سائنسی اکیڈمی نے مشترکہ طور مریخ کی کھوج بارے ملک کے پہلے مشن کی حاصل کردہ رنگین تصاویر جاری کیں۔ (شِنہوا)

 

چین ، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں چین کے خلائی دن کی افتتاحی تقریب میں ایک پرچم بھی پیش کیا گیا۔ (شِنہوا)

 

چین ، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں چین کے خلائی دن پر منعقدہ سائنس نمائش میں ایک سیاح چاند کی مٹی کا نمونہ دیکھ رہا ہے۔ (شِنہوا)