• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں کان منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک، 49 لاپتہ،امدادی کارروائیاں جاریتازترین

February 23, 2023

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختارعلاقے کے الکسا لیگ میں کوئلے کی منہدم ہونے والی کان کے مقام پر امدادی گاڑیاں کام کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

ہوہوٹ(شِنہوا)چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں ایک منہدم کوئلے کی کان میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں  امدادی مقام پر بڑے پیمانے پر مٹی کے تودےگرنے کی وجہ سے معطل ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئیں۔ 

اب تک چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ49 دیگر لاپتہ ہیں۔

ریجنل ریسکیو ہیڈکوارٹر کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے 10 افراد کو نکال لیا ہے جن میں ہلاک شدہ اور چھ زخمی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بدھ کو دوپہر 1 بجے کے قریب الکسا لیگ میں کھلے گڑھے نما کان منہدم ہوئی اور اس کے بعد شام 6 بجے کے قریب بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرے جس سے جمعرات کی صبح تک تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں معطل ہو گئیں۔

ہیڈ کوارٹرکےتحت ریسکیو ٹیم کے سربراہ اور علاقائی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر چھانگ ژی گانگ نے جمعرات کی سہ پہر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 19 ورک سیفٹی ماہرین اور 919امدادی کارکنوں کی جانب سے 156 آلات اور گاڑیوں کی مدد سے  منہدم ہونے والی کان میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

سائٹ پر اب بھی ثانوی آفات کے خطرات موجود ہیں اور ماہرین امدادی منصوبوں کو بہتر بنانے اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سائٹ پر تحقیقات اور تشخیص کر رہے ہیں۔

ریسکیو کی جگہ پر ابتدائی طبی امداد کے لیے مجموعی طور پر 45 طبی کارکنان اور 15 ایمبولینسیں روانہ کی گئی ہیں۔ زخمیوں کو فوری علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرنے کے لیے گرین چینل قائم کیا گیا ہے۔

چھ زخمیوں میں سے ایک کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ دیگر پانچ کو معمولی چوٹیں آئیں۔

کان کی ڈھلوان گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مبینہ طور پر ملوث افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔

اس کان کے حادثے کے بعد علاقائی اتھارٹی نے کان کنی کے مقام کی حفاظت کے لیے بڑے پیمانے پر نظر ثانی کا آغاز کیا ہے۔