• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں جون کے دوران گھروں کی قیمتیں قدرے کم رہیںتازترین

July 15, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بہت تھوڑے شہروں میں جون کے دوران گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق  گزشتہ ماہ  ملک کے  70 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں سے 31 میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اضافہ ہوا،جبکہ مئی میں ان شہروں کی تعداد46 تھی۔

اس کے علاوہ  7 شہروں میں گھروں  کی دوبارہ فروخت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مئی میں ان شہروں کی تعداد 15 تھی۔

پہلی درجے کے 4 شہروں  بیجنگ، شنگھائی، شینژین اور گوانگژو میں نئے گھروں کی قیمتیں مئی میں 0.1 فیصد اضافے کے مقابلے جون میں فلیٹ رہیں۔ دوسرے درجے کے   31 شہروں میں، نئے گھروں کی قیمتوں میں مئی سے کوئی تبدیلی نہیں آئی، جب کہ  تیسرے درجے کے35 شہروں میں مکانات کی نئی قیمتیں 0.1 فیصد کم ہوئیں۔