بیجنگ (شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے جنگلات اور گھاس کے میدانوں میں آتشزدگی کی روک تھام اور اس پر قابو پانے بارے زور دیا ہے تاکہ لوگوں کی جان و مال کے ساتھ ساتھ قومی ماحولیاتی سلامتی کا بہتر تحفظ کیا جا سکے۔
ژانگ نے ایک قومی ٹیلی کانفرنس میں کہا کہ چونکہ آگ کی روک تھام کا کام رواں موسم بہار میں ایک اہم دور میں داخل ہو گیا ہے ، لہذا اعلیٰ درجے کی نگرانی برقرار رکھنا ضروری ہے۔
ژانگ نے کہا کہ آگ کی روک تھام کی ذمہ داریوں کو ہر سطح پر پورا کیا جانا چاہئے اور آگ کے خطرے کی تحقیقات اور اصلاح کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مزید کوششیں کی جانی چاہئے۔
ژانگ نے کہا کہ آگ بجھانے والی مضبوط فورسز کی تعمیر، ہنگامی منصوبوں کو بہتر بنانے، باقاعدگی سے مشقیں کرنے اور آگ کی روک تھام کے آلات اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔