• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں گہری خلائی تحقیق بارے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقادتازترین

April 26, 2023

ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں پہلی بین الاقوامی گہری خلائی کھوج کانفرنس منعقدہ ہوئی ۔

کانفرنس چین کے خلائی دن کی مناسبت سے منعقدہ اہم سرگرمیوں میں ایک ہے ۔  اس کانفرنس کا مقصد گہری خلائی کھوج میں چین کے منصوبے متعارف کرانا اور بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن کے ساتھ گہرے تعاون کو فروغ دینا ہے۔ چین میں خلا کا دن 24 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ 

افتتاحی تقریب میں چائنہ قومی خلائی انتظامیہ اور ایشیا بحرالکاہل خلائی رابطہ تنظیم نے بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن میں  تعاون بارے  ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے۔ 

تقریب کے بعد چین کے ترجیحی پروگرام برائے گہری خلائی کھوج کے چیف ڈیزائنر وو یان ہوا اور چین کی گہری خلائی کھوج لیبارٹری کے ڈائریکٹر وو وائی رین نے بالترتیب چین کی گہری خلائی کھوج اور بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن بارے اہم رپورٹس پیش کیں۔

دو روزہ کانفرنس 14 ممالک اور خطوں سے 500 سے زائد مہمان شرکت کررہے ہیں جن میں غیر ملکی خلائی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، چین کی وزارتوں، خلائی اداروں، تنظیموں، تحقیقی اداروں اور جامعات کے نمائندوں کے علاوہ اندرون و بیرون ملک گہری خلائی تحقیق اور ایرو اسپیس کے ماہرین بھی شامل ہیں۔

شرکاء گہری خلائی تحقیق میں چین کے درمیانے اور طویل مدتی منصوبوں ، اس کی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور تعلیمی کامیابیوں ، بین الاقوامی گہری خلائی کھوج  اور بین الاقوامی تعاون، گرماگرم موضوعات اور بڑے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ فورمز اور سیمینارز میں شرکت کریں گے۔