• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں چھنگھائی تبت سطح مرتفع کے ماحولیاتی تحفظ کے تاریخی قانون کی منظوری دے دی گئیتازترین

April 26, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی قانون سازوں نے چھنگھائی تبت سطح مرتفع کے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق قانون کی منظوری دے دی۔

یہ قانون بدھ کو اعلیٰ مقننہ نیشنل پیپلز کانگریس کی  قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کیا گیا،جو یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

چھنگھائی تبت سطح مرتفع کے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق قانون دریائے یانگتزی  اور دریائے زرد کے تحفظ کے قانون، اور سیاہ مٹی کے تحفظ کے قانون کے نفاذ کے بعد خصوصی علاقوں کے لیے ملکی قوانین میں ایک نیا اضافہ ہے۔

قانون  کے تحت  ایسی پیداوار اور تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی جو ان علاقوں میں مٹی کے کٹاؤ کا سبب بن سکتی ہیں جو پہلے ہی مٹی کے شدید کٹاؤ کا شکار یا جن کا ماحولیاتی نظام کمزور ہے۔

قانون کے تحت ریت  نکالنے اور کان کنی کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جو دریائی وسائل کے لیے قدرتی ذخائر کے تحفظ کی ضروریات کو پورا نہیں کرتی اور سطح مرتفع پر نئے چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر کے خلاف سخت قوانین کا نفاذ کیا گیاہے۔

قانون میں مسافروں کے لیے بھی دفعات شامل ہیں۔ اس میں سطح مرتفع پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے لیے سزائیں تجویز کی گئی ہیں، یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ سنگین خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو500 یوآن (تقریباً 72 ڈالر) اور10ہزار یوآن کے درمیان جرمانہ کیا جائے گا۔