گوئی یانگ(شِنہوا) چین کا ماحولیاتی تہذیب سے متعلق واحد قومی سطح کا عالمی فورم ایکو فورم گلوبل گوئی یانگ 2023 ہفتہ کے روز چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں شروع ہوا۔
اس سال کے فورم کا موضوع ہے "انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کی جدیدیت پر عمل درآمد، سرسبز اور کم کاربن کی ترقی کا فروغ "۔ فورم میں آن لائن اور آف لائن دونوں سرگرمیوں کے ساتھ 25 سو سے زیادہ شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔
دو روزہ ایونٹ کے دوران تھیم پر مبنی ذیلی فورمز، سرسبز اور کم کاربن والی صنعتوں میں جدید ترین تکنیکوں، مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ کاروباری فروغ کی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔
2009 میں اپنے آغاز کے بعد سے فورم 11 مرتبہ کامیابی سے منعقد کیا جا چکا ہے۔