بیجنگ (شِنہوا) چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک بھر میں امیگریشن محکموں نے 16 کروڑ 80 لاکھ سرحدی داخلوں اور اخراج کا جائزہ لیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً170 فیصد زیادہ ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی داخلوں اور اخراج میں سے تقریباً8 کروڑ 3 لاکھ مین لینڈ کے رہائشی اور 7 کروڑ 49 لاکھ ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں اور تائیوان کے رہائشی تھے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ جنوری سے جون تک ایک کروڑ سے زائد عام پاسپورٹ جاری کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مین لینڈ اور ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے درمیان سفر کے لیے جاری کی جانے والی دستاویزات کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 15 گنا بڑھ کر 4 کروڑ 28 لاکھ ہوگئی۔