• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں ائیربس کا تیار کردہ طیارہ یورپی فضائی کمپنی کے سپردتازترین

June 28, 2023

تیان جن(شِنہوا)ائیربس نے چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں تیار کردہ طیارہ پہلی بار یورپی صارف کو مہیا کیا ہے۔ تیان جن میں ائیربس کی فائنل اسمبلی لائن میں منعقدہ ایک تقریب میں پہلا طیارہ اے 321 نیو ہنگری کی ویز ائیر کے سپرد کیا فیا ہے۔ یہ فضائی کمپنی وسطی اور مشرقی یورپی میں کم لاگت والی سب سے بڑی فضائی کمپنی ہے۔ ایئربس تیان جن ڈیلیوری مرکز کے جنرل منیجر کرسٹوف شریمپ نے بتایا کہ یہ ترسیل ایئربس تیان جن کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مضبوط معاشی بحالی کے پس منظر میں ایف اے ایل ایشیا نے اپنی اسمبلنگ صلاحیت میں اضافہ جاری رکھا جس سے مزید بین الاقوامی صارفین کی طلب پورا کرنے میں مدد ملی اور عالمی ہوا بازی مارکیٹ میں نئی قوت پیدا ہوئی ۔ ائیربس نے اپنے مقبول طیارے اے 321 ماڈل کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے کے لئے ، تیان جن میں اپنے ایف اے ایل کی صلاحیت کو اے 321 کی پیداوار تک بڑھانے کے لئے2021 میں ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اے 321 نیو، اے 320 سیریز کا سب سے بڑا طیارہ ہے جس میں 244 مسافر سفر کرسکتے ہیں۔ تیان جن میں ایف اے ایل یورپ سے باہر ایئربس کمرشل طیارہ سازی کی پہلی لائن ہے جس کا افتتاح 2008 میں ہوا تھا۔ 2009 میں اپنے پہلے اے 320 طیارے کی فراہمی کے بعد سے تیان جن میں ایئربس کا ایف اے ایل گزشتہ 14 برس کے دوران 600 سے زیادہ طیارے فراہم کرچکا ہے۔ ائیربس نے اپریل میں عالمی صارفین کی طلب کو پورا کرنے اور اے 320 سیریز کے مسافر طیاروں کی پیداوار بڑھانے کے لئے تیان جن میں دوسری اسمبلی لائن کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔