• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں عوامی قانونی خدمات کے شعبے میں مسلسل بہتری جاری:رپورٹتازترین

March 22, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں سال 2022 کے دوران عوامی قانونی خدمات کو مضبوط بنانےکے حوالے سے بڑی پیش رفت حاصل کی گئی۔ وزارت انصاف کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت نے بنیادی طور پر تبت اور چھنگھائی جہاں وکلاء کی کمی تھی سمیت صوبائی سطح کے چھ علاقوں کی 46 کاؤنٹیزجہاں وکلاء موجود نہیں تھے وہاں اپنی شاخیں قائم کرنے کے لیے قانونی فرموں کو متحرک کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 میں، ملک بھر میں قانونی امداد کے اداروں نے تقریباً 23لاکھ  قانونی امداد کے معاملات کو نمٹایا، جس سے 23 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے، اور 2کروڑ40لاکھ سے زیادہ قانونی مشاورت فراہم کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  2022 کے آخر تک، تمام سطحوں پر عدالتی دفاتر نے 49لاکھ سے زیادہ سماجی تنازعات کو نمٹایا، قانون کی حکمرانی کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے 14لاکھ  سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا  اور 64لاکھ 80ہزار سے زیادہ قانونی مشاورت کی درخواستیں منظور کی گئیں۔