• San Francisco, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 2022 میں سکولوں کی تعداد تقریبا 5 لاکھ 20 ہزارتک پہنچ گئی: وزارت تعلیمتازترین

July 05, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں سال 2022 تک تمام سطحوں اور اقسام کے سکولوں کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار 500تک پہنچ گئی جن میں زیرتعلیم طلبا کی کل تعداد 29 کروڑ30 لاکھ تک پہنچ گئی۔چینی وزارت تعلیم کے بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ سال تمام سطحوں پر 1 کروڑ 88 لاکھ کل وقتی اساتذہ رجسٹرڈ ہوئے۔وزارت کے مطابق کنڈرگارٹنز کی کل تعداد گزشتہ سال 1.9 فیصد کم ہو کر2 لاکھ 89 ہزار200 رہ گئی۔وزارت نے کہا کہ ملک بھر میں2 لاکھ 1 ہزار 600 لازمی تعلیم کے سکول ہیں جن میں 15 کروڑ 90 لاکھ طلبا زیر تعلیم ہیں جبکہ نو سالہ لازمی تعلیم کی شرح 2022 میں 95.5 فیصد رہی۔