چین کےجنوب مغربی صوبے یوننان کے شہر کنمنگ میں کانسی کے دور کی دریافت ہونے والی نوادرات کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) قدیم حجری دور سے تعلق رکھنے والے چھ تاریخی مقامات کو ایک فورم کے دوران چین کی 2022 کی نئی آثار قدیمہ کی دریافتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
صوبائی سطح کے چھ علاقوں میں دریافت کیے گئے ان مقامات میں سے دو کے بارے میں خیال ہے کہ ان کا تعلق نوولیتھک دور جبکہ ایک کا کانسی کے دور سے ہے۔
فورم کی منتظم چین کی اکیڈمی برائے سماجی سائنسزکے مطابق باقی دو دریافتوں میں شاہی مقبروں کا علاقہ اور ین کے کھنڈرات کے آس پاس کے آثار ہیں جو شانگ عہد (1600سے 1046 قبل مسیح) اور مغربی شیا عہد (1038-1227) کی چینی مٹی کے برتن پکانے کی جگہ شامل ہے۔
وسطی صوبے ہوبے میں دریافت ہونے والی حجری دور کی ایک جگہ جہاں سے انسانوں، جانوروں اور پتھر سے بنے برتن دریافت ہوئے ہیں ان میں سرفہرست ہے۔ اس مقام سے ناپید ہونے والی انسان جیسی مخلوق کی فوسل بنی کھوپڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔