• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 2022 کے دوران 1 ہزار 800 سے زائد نمائشوں کا انعقادتازترین

April 25, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2022 کے دوران  1 ہزار 807 اقتصادی و تجارتی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مجموعی نمائشی رقبہ 5 کروڑ 57 لاکھ 60 ہزارمربع میٹرز تھا۔

چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت ایک رپورٹ کے مطابق چائنہ بین الاقومی درآمدی نمائش ، چائنہ درآمدی و برآمدی میلہ (کینٹن میلہ)،چائنہ بین الاقوامی نمائش برائے خدمات کی تجارت اور چائنہ بین الاقوامی اشیائۓصرف نمائش سمیت بڑی نمائشوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ جس نے ممالک کے لئے بین الاقوامی تعاون کے پلیٹ فارمز مہیا کئے تاکہ باہمی مواقع اور تبادلے بڑھائے جاسکیں۔ 

چین کے مشرق خطے میں 758 اور جنوبی خطے میں 373 نمائشوں کا انعقاد کیا گیا ملک کی مجموعی تعداد کے بالترتیب 41.9 فیصد اور 20.6 فیصد کے مساوی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  گزشتہ برس ہلکی صنعت کی کل 755 نمائشیں منعقد ہوئیں۔ خوراک، مشروبات، تمباکو، فرنیچر، لکڑی کے  کام کی مشینری اور تعمیراتی مواد سمیت دیگر شعبوں میں یہ نمائشیں تعداد اور رقبے کے لحاظ سے سرفہرست رہیں۔

کونسل نے 2022 کے دوران سمندر پار 13 نمائشوں کا انعقاد کیا جن میں 12 آن لائن اور ایک آف لائن تھی جس میں طے شدہ سودوں کی مالیت  7 کروڑ امریکی  ڈالرز سے زائد رہی۔

کونسل کے مطابق چین میں معیشت کی بحالی کے ساتھ روایتی کھپت کے فروغ، خدمات کھپت کا فروغ ، نئی کھپت کی دریافت ، سبز اور کم کاربن  کھپت کی حوصلہ افزائی پر مبنی نمائشوں میں تیزرفتار ترقی ہوئی۔