• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، لیاؤننگ میں ڈیجیٹل، سافٹ ویئر خدمات میلے کا انعقادتازترین

July 07, 2023

دالیان (شِںہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر دالیان میں چائنہ انٹرنیشنل ڈیجیٹل اینڈ سافٹ ویئر خدمات میلہ 2023 شروع ہوگیا جس میں سینکڑوں کاروباری ادارے شرکت کررہے ہیں۔ میلے میں اندرون و بیرون ملک سے ڈیجیٹل شعبے میں نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات پیش کی گئی ہیں۔

میلے کا کل نمائشی رقبہ 30 ہزار مربع میٹر ہے جس میں ڈیجیٹل چائنہ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور ان کی ایپلی کیشن، ڈیجیٹل مالیات ، عالمی تعاون کے ساتھ ساتھ  چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی ایجادات کی نمائش کی جارہی ہے۔ رواں سال کا موضوع " مربوط ترقی، ڈیجیٹل اختراع کے ذریعے بااختیار" ہے۔

میلے کے دوران کمپیوٹنگ اور میٹا ورز بارے فورمز، اختراع کا مقابلہ اور ڈیجیٹل دیہات کی ترقی پر تعارفی تقریب سمیت دیگر سرگرمیاں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

رواں سال کے میلے کی میزبانی تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارتیں ، چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت اور لیاؤننگ صوبے کی عوامی حکومت مشترکہ طور پر کررہی ہے۔