• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، لیاؤننگ میں 6 ارب یوآن سے زائد مالیت کے صاف توانائی کے منصوبوں کا آغازتازترین

February 12, 2023

چین کے شمال مغربی صوبہ چنگھائی کے ہائی نان تبتی خوداختیار پریفیکچر کی کاؤنٹی گونگ ہی میں عملہ کا ایک رکن 10 لاکھ کلوواٹ فوٹو وولٹیک منصوبہ کی تعمیراتی جگہ پر کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

شین یانگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ میں ترقیاتی اور اصلاحات کے صوبائی کمیشن کےمطابق 6 ارب  یوآن (تقریباً 88 کروڑ 39لاکھ  امریکی ڈالرز) سے زائد کی سرمایہ کاری کے ساتھ حال ہی میں مجموعی طور پر  صاف توانائی کے 10 منصوبوں  کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

یہ ونڈ پاور اور فوٹو وولٹک منصوبے شین یانگ، دالیان، ڈان ڈونگ، ینگ کو اور چھاؤیانگ شہروں میں واقع ہیں۔

اتوار کوجاری ہونے والے بیان کے مطابق  یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان منصوبوں کے کام  شروع کرنے کے بعد سالانہ آن گرڈ بجلی کی پیداوار 2.2 ارب  کلو واٹ گھنٹے سے زیادہ ہو جائے گی جس سے 20 لاکھ گھرانوں کی سالانہ بجلی کی طلب کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

ان منصوبوں سے  6 لاکھ 75 ہزار 700 ٹن معیاری کوئلے کی بچت  ہوگی اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں سالانہ  20لاکھ ٹن کمی آ ئے گی ۔

یہ منصوبے صوبائی حکومت اور چائنہ ہوانِنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان تعاون کا حصہ ہیں۔

یہ گروپ 14ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت (2021-2025) کے دوران لیاؤننگ میں 100 ارب  یوآن سے زیادہ سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے جس سے 50 ارب  یوآن سے ز ائد کی متعلقہ صنعتی سرمایہ کاری متوقع ہے۔