• San Francisco, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کےوسطی صوبے ہینان میں 22 قدیم مقبرے دریافتتازترین

July 03, 2023

ژینگ ژو (شِنہوا) چین کےوسطی  صوبے ہینان میں تقریباً 1ہزار600 سال قدیم 22 مقبرےدریافت ہوئے ہیں۔

ان مقبروں میں خصوصی طور پردو مقبرے مشرقی ہان عہد(25 -220) سے تعلق رکھتے ہیں،12 مقبرے سونگ عہد(960-1279) میں بنائے گئے جبکہ منگ(1368-1644) اورچھنگ عہد(1644-1911) کے آٹھ دیگر مقبرے کائی فینگ شہر کی کاؤنٹی ویی شی کے گاؤں لاوژہوآنگ شی میں دریافت ہوئے،کائی فینگ اس وقت شمالی سونگ عہد(960-1127) کا دارالحکومت تھا۔

سونگ کے مقبرے، بنیادی طور پر سیڑھیوں کے ساتھ اینٹوں کے چیمبر سے بنے ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کو مقبروں کے اندر سے نفیس سجاوٹ ملی ہے، کیونکہ چیمبر کی دیواروں کو پھولوں، پرندوں، افسانوی مخلوقات، فرنیچر، ہتھیاروں اوردیگر نقش ونگار سے مزین کیا گیا تھا۔

چیمبرز کے اندر سے لکڑی کے دروازے اور کھڑکیوں کے ڈھانچے بھی دریافت ہوئے ہیں۔