• Columbus, -
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کوویڈ-19 ردعمل کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا: ترجمان قومی صحت کمیشنتازترین

February 23, 2023

 
 
فائل فوٹو،عملے کی ایک رکن  دارالحکومت بیجنگ میں سائنوویک لائف سائنسز کمپنی کی پیکنگ لائن پر غیر فعال کوویڈ-19ویکسین کی شیشیوں پر لگے ٹیگز چیک کررہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کوویڈ-19 کی روک تھام اور کنٹرول کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، قومی صحت کمیشن کے ترجمان کے مطابق کوویڈ ردعمل کو کم کرکے کلاس بی کے متعدی امراض کے تحت کردیا گیا ہے۔

ریاستی کونسل کے کوویڈ-19 کی روک تھام اور کنٹرول کے مشترکہ میکنزم کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ترجمان می فینگ نے کہا کہ مجموعی طور پر کوویڈ-19 ردعمل کی ملکی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، ملک کے کچھ حصوں میں کوویڈ-19 کے  اکادکا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین گزشتہ تین سال سے زیادہ عرصے سے ابھرتی ہوئی صورتحال کی بنیاد پر وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کو بہتر بنا رہا ہے اور اس کی زیادہ خطرناک اور مہلک اقسام کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہوا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جیسا کہ عالمی سطح پر وبا جاری ہے، چین کلاس بی کے انتظامی اقدامات کو مزید بہتر بنائے گا، وبا کی نگرانی اور باقاعدہ انتباہی صلاحیت میں اضافہ کرے گا، نرسنگ ہومز اور سکولوں جیسی جگہوں پر کوویڈ کی روک تھام اور کنٹرول کو یقینی بناتے ہوئے ویکسینیشن کو تیز کرے گا۔