• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، کوئلے کی کان منہدم ہونےسے 50 سے زائد افراد پھنس گئے تازترین

February 22, 2023

 
ہوہوٹ(شِنہوا)چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے  الشا لیگوئی میں کوئلے کی کان منہدم ہونےسے 50 سے زائد افراد پھنس گئے۔

لیگوئی میں ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سےمعلوم ہوا ہے کہ حادثہ بدھ کی سہ پہر پیش آیا جس میں کان کے نیچے 50 سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

بدھ کی شام 5 بج کر 13 منٹ تک کان سے تین افراد کو نکالا جا چکا تھا جن میں سے دو میں زندگی کے کوئی آثار نہیں تھے ۔

 حادثے کے فوری بعد امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔