• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سوڈان کو ہنگامی انسانی امداد کی فراہمیتازترین

July 17, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چینی حکومت کی طرف سے سوڈان کے لیے انسانی بنیادوں پر1 کروڑ یوآن (تقریباً 13 لاکھ90 ہزار ڈالر)مالیت کی ہنگامی امداد کے ایک حصے کے طور پر طبی سامان کی ایک کھیپ شنگھائی سے روانہ  کی گئی۔

چین کی عالمی ترقیاتی تعاون ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سوڈان میں مسلح تصادم شروع ہونے کے بعد سے چینی حکومت نے انسانی صورتحال پر گہری توجہ دی اور ملک کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوڈان کو فراہم کی جانے والی امداد میں بنیادی طور پر 939 ٹن چاول اور طبی سامان جیسے تشخیصی دستانے، پٹیاں، ڈسپوزایبل سرجیکل گاؤن اور طبی ٹوپیاں شامل ہیں۔    ایجنسی کے مطابق چاول  تیار کرکے پیک کیا جا رہا ہے جسے جلد  سوڈان بھیجا جائے گا۔