شی جیاژوانگ (شِنہوا) چین کی نیویگیشن اور ماہی گیری سے لے کر جہاز سازی تک کی صنعتوں پرمشتمل سمندری معیشت کی مجموعی ملکی پیداوار2022 کے دوران 90کھرب یوآن(12کھرب 50ارب ڈالر)سے تجاوز کر گئی۔
وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے منگل کو یہ اعداد و شمار شمالی صوبے ہیبے کے شہر کانگژو میں چین کے 19ویں سمندری دن کے موقع پر منعقدہ فورم میں جاری کیے گئے۔ فورم میں ایک ہفتہ تک تعلیمی کانفرنسوں، نمائشوں اور سائنسی مقبولیت کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق چین کی غیر ملکی تجارت کے تقریباً 95 فیصد سامان کی ترسیل سمندری جہاز رانی کے ذریعےکی جاتی ہے۔
گزشتہ سال، ملک کی بندرگاہوں سے15ارب70کروڑ ٹن کارگو کی آمدورفت ہوئی جبکہ کنٹینر شپنگ کا مجموعی حجم 30کروڑ ٹی ای یوز کے قریب پہنچ گیا تھا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 0.9 فیصد اور 4.7 فیصد زیادہ ہے۔ دس سال پہلے کے مقابلے میں مال برداری کے حجم میں بالترتیب 33 فیصد اور 56 فیصد اضافہ ہوا۔