بیجنگ(شِنہوا) چین کے شہری علاقوں کے رہائشی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں روزگار کی صورتحال کے بارے میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے زیادہ پر امید رہے۔ پیپلز بینک آف چائنہ کی جانب سے 50 شہروں کے 20ہزار گھرانوں میں کیے گئے سروے کے مطابق، 2023 کی پہلی سہ ماہی میں روزگارکے حوالے سے توقعات کا اشاریہ 52.3 فیصد رہا، جو 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 9.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔
روزگار کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ان گھرانوں کے خیالات کا تخمینہ جاتی اشاریہ بھی مثبت سمت میں39.9 فیصد تک پہنچ گیا،جو پچھلی سہ ماہی سے 6.8 فیصد زیادہ ہے۔ سروے میں شامل گھرانوں میں سے 85.6 فیصد نے کہا کہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے یا بنیادی طور پر پہلے جیسی رہی ہے۔