• San Francisco, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سافٹ ویئرانڈسٹری میں پہلے5 ماہ کے دوران ترقی کا رجحانتازترین

July 01, 2023

بیجنگ(شِنہوا ) چین کی سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس انڈسٹری کی آمدنی اور منافع میں رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران دوہرے ہندسوں کا اضافہ ہوا ہے۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمارکے مطابق پہلے پانچ ماہ کے دوران اس شعبے کا منافع گزشتہ سال سے 12.2 فیصد اضافے کے ساتھ 492 ارب20 کروڑ یوآن (تقریبا 68 ارب55 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گیا،جبکہ آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 13.3 فیصد بڑھ کر43 کھرب 20 ارب یوآن ہو گئی۔ پہلے پانچ ماہ میں سافٹ ویئر کی برآمدات گزشتہ سال سے 3.7 فیصد کم ہو کر 18ارب 90 کروڑ ڈالر رہ گئیں تاہم سافٹ ویئر آٹ سورسنگ سروسز کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت5 فیصد اضافہ ہوا۔