فائل فوٹو، ترکی ، مالاتیہ میں چین کے سول ریلیف اسکواڈ ، بلیو اسکائی ریسکیو ٹیم کے ارکان امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)
استنبول (شِنہوا) چینی حکومت کی جانب سے زلزلے سے متعلق ریلیف کے لئے فراہم کردہ ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ استنبول ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے۔
اس امدادی سامان کو استنبول سے ایک بڑے مال بردار طیارے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔ امدادی سامان میں خیمے اور کمبل شامل ہیں۔
آ ئندہ دنوں میں دیگر ہنگامی سامان بھی چین سے کھیپ کی صورت میں بھیجا جائے گا جس میں خیمے، الیکٹرو کارڈیوگرافس، الٹراسونک تشخیصی آلات اور میڈیکل ٹرانسفر گاڑیاں شامل ہیں۔