• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل میں پانی کی سطح بلندتازترین

April 25, 2023

نان چھانگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی میں میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل پویانگ میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ حالیہ دنوں میں ہونے والی مسلسل بارش ہے۔

جھیل کے سنگ میل شینگ زی ہائیڈرولوجیکل اسٹیشن میں پانی کی سطح اتوار کو 12.01 میٹر تک پہنچ گئی تھی جس سے جھیل کا خشک پن ختم ہوگیا۔ 6 اگست 2022 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب پویانگ جھیل میں پانی کی سطح 12 میٹر ہوئی ہے۔

صوبائی ہائیڈرولوجیکل مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق شینگ زی ہائیڈرولوجیکل اسٹیشن پر  پانی کی سطح 12.04 میٹرہوچکی ہے۔ 

پویانگ جھیل کو جون 2022 سے خشک سالی کا سامنا تھا۔ گزشتہ برس یہ معمول سے 92 روز قبل اپنے خشک موسم میں داخل ہوگئی تھی۔