بیجنگ (شِنہوا) چین کےلاجسٹکس شعبے میں جون کے دوران تیز رفتاری سے توسیع ہوئی جبکہ مارکیٹ کی طلب اور کاروباری آپریشنز میں بہتری آئی ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ملک کی لاجسٹکس مارکیٹ کی کارکردگی پر نظر رکھنے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 51.7 فیصد رہا جو مئی کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
50 سے اوپر کی ریڈنگ توسیع کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ اس سے نیچے کی ریڈنگ سکڑاؤ ظاہر کرتی ہے۔
جون میں زیادہ تر ذیلی انڈیکس میں اضافہ ہوا۔ فیڈریشن کے اعداد و شمارکے مطابق نئے آرڈرز کے لئے ذیلی انڈیکس 50.4 فیصد رہا جو گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 0.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
ملازمین کے لئے ذیلی انڈیکس 2.3 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 51.2 فیصد ہو گیا جو مزدوروں کی بڑھتی ہوئی طلب کی نشاندہی کرتا ہے۔
فیڈریشن نے کہا کہ جون میں کاروباری توقعات کے لئے ذیلی انڈیکس 55 فیصد کی بلند ترین سطح پر رہا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لاجسٹکس مارکیٹ کا اعتماد مستحکم رہا۔