• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی جانب سے صحافیوں کو سالانہ "دو اجلاسوں" کی کوریج کی دعوتتازترین

February 16, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی مقننہ قومی عوامی کانگریس (این پی سی) اور ملک کے قومی سیاسی مشاورتی ادارے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس  (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی اپنے سالانہ اجلاسوں کی کوریج کے لیے اندرون و بیرون ملک سے صحافیوں کو مدعو کر رہی ہے۔

  جمعرات کوجاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق سالانہ اجلاس مارچ میں منعقد کئے جا ئیں گے۔

14ویں قومی عوامی کانگریس کا پہلا اجلاس 5 مارچ کو شروع ہو گا اور  چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی   14ویں قومی کمیٹی کا پہلا اجلاس 4 مارچ کو شروع ہو گا۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے عمومی  دفاتر کی جانب سے مشترکہ طورپر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے  کہ دونوں اجلاسوں کی خبروں کی کوریج مختلف ذرائع سے کی جائے گی جس میں  موقع  پر رپورٹنگ، آن لائن ویڈیو لنکس اورتحریری مواد شامل ہیں۔بیجنگ میں چینی اورغیر ملکی صحافیوں کو متعلقہ رپورٹنگ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے خوش آمدید کہا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ بیرون ملک مقیم صحافیوں کا بھی آن لائن ویڈیو لنکس یا تحریری مواد کے ذریعے ان تقریبات کی کوریج کرنے کا خیرمقدم  کیا جائے گا ۔

 دونوں اجلاسوں کی کوریج کے خواہشمند غیر ملکی صحافی دونوں سیشنز کے پریس سینٹر میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے نامہ نگاروں کو دو نوں خصوصی انتظامی علاقوں میں مرکزی حکومت کے رابطہ دفاتر میں درخواست دینی چاہیے اور تائیوان کے نامہ نگاروں کو ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر میں درخواست دینی چاہیے۔

درخواستوں کی آخری تاریخ 22فروری ہے اور دو اجلا سوں کے بارے میں مزید معلومات   www.npc.gov.pk اور www.cppcc.gov.cn پر دستیاب ہیں۔