بیجنگ(شِنہوا)چین نے غیریقینی بیرونی طلب،تجارتی خطرات اور دیگر چیلنجز کے دور میں اپنی غیر ملکی تجارت کو مستحکم اور اس کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے متعدد پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔
نائب وزیر تجارت وانگ شووین نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ غیر ملکی تجارت کے حجم کو مستحکم رکھنے کے لیے، چین مزید مواقع پیدا کرنے، اہم مصنوعات کی تجارت کو مستحکم اور غیر ملکی تجارتی کمپنیوں کی مدد کے لیے کوششیں کرے گا۔
وانگ نے کہا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ملکی سطح کی آف لائن نمائشیں دوبارہ شروع کی جائیں گی اور بین الاقوامی مسافر پروازوں کی بحالی کو فروغ دیا جائے گا،ملک کے لیے مخصوص تجارتی ہدایات جاری کرے گا، گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو بین الاقوامی مارکیٹنگ اور سروس نظام کو قائم اور بہتر بنانے میں مدد کرے گا اور درمیانے، چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے غیر ملکی تجارتی مالیاتی خدمات کو بہتر بنائے گا۔
وانگ نے کہا کہ غیر ملکی تجارتی ڈھانچہ کو بہتر بنانے کے لیے، چین مرکزی، مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں پروسیسنگ تجارت کی منتقلی کی رہنمائی کرے گا، کچھ غیر ملکی تجارتی مصنوعات کے لیے ماحول دوست اور کم کاربن معیارات وضع کرے گا، سرحد پار ای کامرس برآمدی ریٹیل سے متعلقہ ٹیکس پالیسیوں کے بہتر استعمال کے لیے رہنمائی اور کسٹم کلیئرنس کی کارکردگی کو بہتر بنائےگا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کی غیر ملکی تجارت نے 2023 میں مستحکم آغاز کیا ہے اور پہلی سہ ماہی میں سامان کی مجموعی درآمدات اور برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔