• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی فاسٹ دوربین نے نینو ہرٹز کشش ثقل لہروں کے کلیدی ثبوت دریافت کرلیےتازترین

July 03, 2023

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کی فاسٹ دوربین نے نینو ہرٹز کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی کے کلیدی شواہد دریافت کیے ہیں،یہ عظیم الجثہ  بلیک ہولز، کہکشاوں کے انضمام کی تاریخ اورکائنات میں بڑے اجسام کی تشکیل سے متعلقہ عصری فلکی طبیعیات کے مسائل کے مطالعہ میں اہمیت کی حامل ہیں۔

 چین کی اکیڈمی آف سائنسز (این اے او سی) اور دیگر اداروں کے سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی یہ تحقیق جریدے ریسرچ ان آسٹرونومی اینڈ ایسٹرو فزکس آن لائن میں شائع ہوئی۔ سائنس دانوں کے مطابق، نینوہرٹز کشش ثقل کی لہریں کائنات کے ڈھانچے کی تشکیل کو سمجھنے اور کائنات میں سب سے بڑی آسمانی اشیاء یعنی سپر میسیو بلیک ہولز کی نشوونما، ارتقاء اور انضمام کی تحقیقات میں معاون ہیں۔ سائنس دانوں نے 41 ماہ تک 57 ملی سیکنڈ کے پلسرز کا باقاعدہ کیڈینس کے ساتھ مشاہد کیا اور 4.6 سگما شماریاتی اعتماد کی سطح پر(20لاکھ میں  دوغلط الارم کے امکان کے ساتھ)نینو ہرٹز کشش ثقل لہروں کی پیش گوئی کے ساتھ ہم آہنگ کواڈروپول کے اہم  ثبوت دریافت کیے۔

این اے او سی کے محقق اور پیکنگ یونیورسٹی کے پروفیسر لی کھ جیا کا کہنا ہے کہ نینوہرٹز کشش ثقل کی لہروں کا پتہ لگانا ان کی انتہائی کم فریکوئنسی، طویل دورانیے اور نوری سال کی طول موج کی وجہ سے بہت مشکل ہے۔ اب تک، انتہائی درستگی کے ساتھ ملی سیکنڈ پلسر کا طویل مدتی وقت کا مشاہدہ نینو ہرٹز کشش ثقل لہروں کا پتہ لگانے کا واحد معروف طریقہ ہے۔