• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14ویں قومی کمیٹی کا پہلا سیشن اختتام پذیرتازترین

March 11, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کا پہلا سیشن ہفتہ کو اختتام پذیر ہوگیا۔

شی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنماؤں نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سیشن کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔

14ویں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اجلاس کی صدارت کی اور خطاب کیا۔

سی پی پی سی سی کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن  میں 13 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ ، سیاسی مشیروں کی تجاویز پر مبنی ورک رپورٹ پر اور سی پی پی سی سی چارٹر میں ترمیم سے متعلق قراردادیں، نئی تجاویز کی جانچ پڑتال سے متعلقہ رپورٹ اور سی پی پی سی سی کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس سے متعلقہ ایک سیاسی قرارداد کی منظوری دی گئی۔