بیجنگ (شِںہوا) چین کی اعلیٰ ترین 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس پیر کے روز شروع ہوگیا جس میں متعدد مسودہ قوانین اور قانون میں ترامیم کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں رکاوٹوں سے پاک ماحول کی ترقی بارے مسودہ قانون کا جائزہ لینا، بیرونی تعلقات سے متعلق ایک مسودہ قانون، انتظامی نظر ثانی قانون میں ترمیم کا مسودہ اور سمندری ماحولیاتی تحفظ قانون میں ترمیم کا مسودہ شامل ہے۔
قانون ساز حب الوطنی سے متعلق تعلیمی قانون کے مسودے، غذائی تحفظ قانون کے مسودے، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائبین امور کے قیام کے مسودے اور "قومی یوم ماحولیات "کے نام سے متعلق مسودے کا بھی جائزہ لیں گے۔