• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اعلیٰ مقننہ کی جانب سے چینی ائیرشپ پر امریکی ایوان کی قرارداد کی مذمتتازترین

February 16, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ  قومی عوامی  کانگریس (این پی سی) نے چین کے غیر عسکری  بغیر پائلٹ طیارے کے امریکی فضائی حدود میں  داخلے پر امریکی ایوان نمائندگان کی حالیہ قرارداد  کی شدید مذمت اوراس کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

 قومی عوامی  کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ چین کی جانب  سے امریکی  سرزمین پر زیادہ بلندی  والے غبارے کے استعمال سے متعلق نام نہاد قرارداد نے چین کے خطرے کو بڑھاچڑھا کر پیش کیا ہے  جو کہ بدنیتی پر مبنی ہیجان خیزی اور سیاسی فائدہ اٹھانے کے سواکچھ نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  قومی عوامی کانگریس  اس کی سخت مذمت اور  مخالفت کرتی ہے۔