• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، کالج سے فارغ التحصیل نوجوان افراد کے لئے تربیتی نوکریوں کی فراہمی کا اعلانتازترین

May 17, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی تحفظ (ایم ایچ آر ایس ایس) اور دیگر 9 سرکاری ایجنسیز نے نوجوانوں بشمول کالج سے فارغ التحصیل افراد کے لئے تربیتی نوکریوں میں اضافے بارے مشترکہ سرکلر جاری کر دیا ہے۔

ایم ایچ آر ایس ایس کے ایک عہدیدار کے مطابق چین رواں سال  کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے 16 سے 24 سال کی عمر کے درمیان ایسے نو جوانوں کے لئے کم از کم 10 لاکھ تربیتی آسامیاں متعارف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جنہیں تعلیم مکمل کرنے کے بعد دو سالوں سے ملازمت نہیں ملی۔

عہدیدار نے کہا کہ متعلقہ سرکاری ڈیپارٹمنٹس کمپنیز کی  سائنسی تحقیق، تکنیکی مہارت، انتظامات اور سماجی خدمات جیسے متعدد شعبوں میں نوجوان افراد کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تربیتی آسامیاں فراہم کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کر یں گے۔

اگر کسی تربیت یافتہ شخص کو دوران نوکری یا بعد از تربیت ملازمت دی جاتی ہے تو کمپنی کو ان کے ساتھ لیبر معاہدے پر دستخط کرنے اور سماجی انشورنس شراکت فراہم کرنا ہو گی۔

سرکلر کے مطابق جن افراد کو تربیتی دور مکمل ہونے کے بعد ملازمت نہیں ملے گی چین ان کے لئے طلب کی بنیاد پر معاونت فراہم کرے گا اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام تجویز کرے گا تاکہ نوکری تلاش کرنے یا اپنا کاروبار شروع  کرنے میں ان کی مدد ہو سکے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ تربیتی آسامیاں متعارف کر وانے والی کمپنیز کے لئے ملک کی جا نب سے محصول فراہم کیا جائے گا۔