• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کاجی 20 ممالک سے کثیرالجہتی اورعالمی ترقی کے لیے مضبوط تعاون کا مطالبہ تازترین

March 02, 2023

  
 
چینی وزیر خارجہ چھن گانگ (اسکرین پر) ، سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

نئی دہلی(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نےگروپ 20 (جی 20) کے رکن ممالک پر کثیرالجہتی اور عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے قریبی تعاون پر زور دیاہے۔

 چھن نے یکم سے 2 مارچ تک بھارتی دارالحکومت میں منعقدہ جی 20 وزرائے خارجہ  اجلاس کے دوران ایک سیشن سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں چینی وزیرخارجہ نے جی 20 ممالک پر زور دیا کہ وہ کثیرالجہتی، اتفاق رائے کے قیام ، عالمگیریت اور نومبر 2022 میں ہونے والی جی 20 کے بالی سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے اپنے عزم کا اظہار کریں۔

چھن  نے کہا کہ ایک غیر مستحکم بین الاقوامی صورتحال اور بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، جی 20کو تعاون کو بڑھانا اور عالمی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ جی 20 کے رکن ممالک کو حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے، اقوام متحدہ کے مرکزی بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کے منشورکے مقاصد اور اصولوں کے تحت بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پابندی کرنے کی ضرورت ہے۔