• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کاجاپانی فوکوشیما پریفیکچرسےغذائی مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہتازترین

July 07, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے آلودہ خوراک کے ملک میں داخلے کوروکنے اورچینی صارفین کے تحفظ کے لیے  فوکوشیما اور جاپان کے نو دیگر پریفیکچرزسے غذائی مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کسٹمزجنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی) کےایک عہدیدار نے جمعہ کوبتایا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی  جاپان کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے منصوبے پرجائزہ رپورٹ میں تمام ماہرین کے خیالات کی مکمل عکاسی نہیں کی گئی۔

 جاپان کے سمندری اخراج کے منصوبے کی قانونی حیثیت، تابکاری سے آلودہ پانی کو صاف کرنے والی سہولت کی پائیداری اور نگرانی کے منصوبوں کی سالمیت کے حوالے سے اب بھی بہت سے جواب طلب سوالات موجود ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ جاپان کے دوسرے علاقوں سے کھانے کی اشیا ، خاص طور پر آبی مصنوعات کی نگرانی کو سخت کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ جی اے سی تابکار مادوں کی کھوج اور نگرانی کے اقدامات کو تیز کرتے ہوئے  آلودگی کے خطرات پیدا کرنے والی مصنوعات کی درآمد کو سختی سے روکے گا۔