• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کاہائی نان میں غیر ملکی یونیورسٹیوں کو کیمپس کھولنے کی اجازت دینے کافیصلہتازترین

April 26, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے غیرملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں اور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقوں اور تائیوان کو ہائی نان فری ٹریڈ زون( ایف ٹی زیڈ) میں آزادانہ طور پر یونیورسٹیاں اور اعلیٰ پیشہ ورانہ اسکول قائم کرنے اور چلانے کی اجازت دینے کا ایک منصوبہ جاری کیا ہے۔

چائنہ ڈیلی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سے قبل، چینی مین لینڈ سے باہر کی یونیورسٹیوں کے لیے مین لینڈ پر اسکول چلانے کے لیے مقامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرنا لازمی تھا۔ وزارت تعلیم اور ہائی نان کی صوبائی حکومت کے جاری کردہ منصوبے کے مطابق، سائنس، انجینئرنگ، زراعت اور طب کے شعبوں میں مہارت رکھنے والی معروف بیرون ملک یونیورسٹیاں ہائی نان میں  اپنےکیمپس کھول سکیں گی ۔    یونیورسٹیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ  وہ جدید کورسز اور تدریسی مواد متعارف کرائیں اور غیر ملکی طلباء کو داخلہ دیں ،منصوبہ کے مطابق، وہ قومی داخلہ پالیسی کے ذریعے مین لینڈ کےطلباء کو بھی داخل کرسکتی ہیں۔