چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں تاکلیماکان صحرا سے گزرتی ایک نئی شاہراہ کی فضا سے لی گئی تصویر۔(شِنہوا)
ارمچی(شِنہوا) ایک سائنسی تحقیق کے مطابق، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے میں چین کا سب سے بڑا صحرا تاکلیماکان 3لاکھ سال پہلے وجود میں آیا تھا۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے سنکیانگ انسٹی ٹیوٹ آف ایکولوجی اینڈ جیوگرافی کے سربراہ ژانگ یوآن منگ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی محققین نے اس بات کا تعین سنکیانگ میں جاری تیسری سائنسی تحقیقات کے دوران کیا، جس سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ سائنسدانوں کی ٹیم نے اس علاقے کے ایک دریائی طاس میں پائے جانے والےگامریڈیا کی ایک نئی نسل کی بنیادپر اس بات کی نشاندہی کی کہ تیان شان پہاڑوں اورآس پاس کے علاقے ٹھنڈے پانی میں رہنے والے جانداروں کے دنیا کے اولین مسکن تھے۔ ژانگ نے کہا کہ سائنسی سروے میں پہلی بار چین میں ریکارڈ کیے گئے طفیلی 39 قدرتی دشمن کیڑوں اور کائی کی دو نئی اقسام بھی دریافت ہوئی ہیں۔