• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا پیٹنٹ کی جانچ پڑتال کے شعبے کی کارکردگی کو فروغ دینے کا اعلانتازترین

February 23, 2023

فائل فوٹو، چین ، وسطی صوبہ ہینان کے شہر شِن می میں چھنگ یوکائی اپنی ورکشاپ میں گلوچی مشین پر کام کررہا ہے۔ (شِںہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین اختراع کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے اپنے پیٹنٹ کی جانچ پڑتال کے شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گا۔

قومی حقوق دانش انتظامیہ کے ایک عہدیدار وئے باؤ ژی نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال سے ایجاد کی پیٹنٹ درخواستوں پر کارروائی کا دورانیہ مزید کم کرتے ہوئے 16 ماہ کر دیا جائے گا۔

وئے نے ابھرتی صنعتوں کی ترقی میں تعاون کے لئے بگ ڈیٹا ، مصنوعی ذہانت اور جین ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں پیٹنٹ کی جانچ پڑتال کا معیار بہتر بنانے پر گفتگو کی۔

سال 2022 کے دوران مجموعی طور پر 7 لاکھ 98 ہزار ایجادات کے پیٹنٹ منظور کئے گئے تھے۔ اگرچہ چین کو پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد میں عالمی سطح پر سبقت حاصل ہے تاہم اس نے پیٹنٹ کی تعداد میں کوششوں کی بجائے اس شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی ہے۔

عہدیدار نے پیٹنٹ تحفظ کو مستحکم کرنے کے لئے دیگر اقدامات بارے بھی تفصیل سے آگاہ کیا جس میں پیٹنٹ سے متعلق ضوابط پر نظر ثانی کرنا اور غیر معمولی ایپلی کیشنز کی روک تھام شامل ہے۔