• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا لان کانگ میکونگ ممالک میں سبز اور پائیدار ترقی میں نمایاں کردارتازترین

June 05, 2023

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک عہدیدار اور ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین لان کانگ-میکونگ تعاون (ایل ایم سی) ممالک میں آبی نظم و نسق ، سبز اور پائیدار ترقی کا ایک اہم حامی رہا ہے۔

ایل ایم سی 6 ممالک پر مشتمل ہے جن میں چین، کمبوڈیا، میانمار، لاؤس، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔

کمبوڈیا نیشنل میکونگ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل سوفورٹ نے کہا کہ کمبوڈیا سمیت چین اور میکونگ ممالک کے درمیان علاقائی تعاون درست طریقے سے ترقی کررہا ہے۔

انہوں نے شِںہوا کو بتایا کہ ایل ایم سی کے تمام ممالک نے آبی وسائل کی ترقی اور انتظام کے تجربے کا تبادلہ اور ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور لان کانگ- میکونگ دریا کے طاس میں آبی وسائل کے تعاون اور انتظام کو مزید مضبوط اور بڑھانے کے لئے ملکر کام کرنا جاری رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) فریم ورک کے تحت اور میکونگ ریور کمیشن (ایم آر سی) اور ایل ایم سی تعاون کے فریم ورک میں ہمیشہ اپنا مضبوط عزم ظاہر کیا۔

چین نے اسی طرح لان کانگ-میکونگ دریا کے طاس کی زیادہ پائیدار ترقی اور انتظام کے لئے بین السرحدی آبی نظم و نسق پر تعاون کو گہرا کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

سوفورٹ نے کہا کہ تمام دریائی ممالک اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ایل ایم سی اور ایم آر سی کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ ممالک کے درمیان مضبوط ہم آہنگی ساحلی ممالک میں مشترکہ خوشحالی اور پائیدار مستقبل کے حصول اور طاس کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط علاقائی تعاون نے علاقائی اقتصادی انضمام گہرا کرنے اور لان کانگ-میکونگ خطے میں ایک جامع، لچکدار اور  پائیدار ترقی کے حصول میں نتیجہ خیز اور بہتر نتائج حاصل کیے ہیں۔