• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا جاپان کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے پر بین الاقوامی توجہ کا مطالبہتازترین

July 05, 2023

جنیوا (شِنہوا) چین نے جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج پر بین الاقوامی برادری سے گہری توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے عالمی سمندری ماحول، صحت عامہ اور نقل مکانی کے وسیع تر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک چینی سفارت کا رنے نشاندہی کی کہ سمندر میں جوہری آلودہ پانی کا اخراج تمام انسانیت کو جوہری آلودگی کا خطرہ  منتقل کرنے کے مترادف ہے۔

چینی سفارت کار نے کونسل کو بتایا کہ جاپان کے اقدامات سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن اور کچرے اور دیگر مادوں کو پھینکنے کے ذریعے سمندری آلودگی کی روک تھام سے متعلق کنونشن (لندن کنونشن)جیسی بین الاقوامی اخلاقی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک بار پھر جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کو روکے، اسے سائنس پر مبنی بنائے اور محفوظ اور شفاف طریقے سے ٹھکانے لگائے ۔

جاپان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون کرے تاکہ اس کے ہمسایہ ممالک اور دیگر شراکت داروں کو شامل کرتے ہوئے ایک طویل مدتی بین الاقوامی نگرانی کا میکانزم تشکیل دیا جا سکے۔