• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا یکم جولائی سےفائیو جی اورسکس جی سسٹمز کے لیے 6 گیگا ہرٹزسپیکٹرم کی اجازت دینے کا فیصلہتازترین

June 27, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت صنعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی یکم جولائی سےفائیو جی اورسکس جی سسٹمز کے لیے 6 گیگا ہرٹزسپیکٹرم کی دستیابی یقینی بنائے گی ۔

 منگل کو منظر عام پر آنے والے ایک نظر ثانی شدہ ضابطے کے مطابق چین عالمی سطح پر پہلا ملک ہے جس نے بین الاقوامی موبائل ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ (6ہزار 425سے7 ہزار 125 میگاہرٹز) یا اس کے کچھ حصے فراہم کیے ہیں جوعالمی اور علاقائی سپیکٹرم ڈویژن کو مستقل طور پر فروغ دینےاورفائیوجی اور سکس جی کی ترقی کے لیے مڈ بینڈ کے وافر وسائل فراہم کرنے کے لیے موزوں ہے۔

اس کی کوریج اورفوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت کا کہنا ہے کہ 6 گیگا ہرٹزسپیکٹرم واحد اعلیٰ معیار کا وسیلہ ہے جومڈ بینڈ میں بڑی بینڈوتھ کا حامل ہے جبکہ 6 گیگا ہرٹز رینج مستقبل میں خاص طور پرفائیو جی یا سکس جی سسٹمز کی تنصیب کے لیےموزوں ہو گی۔