• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا ہیٹی میں سیاسی تعطل کے خاتمے کا مطالبہتازترین

April 27, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے ہیٹی میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے اور سلامتی اور انسانی صورتحال کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ ہیٹی بدستور سیاسی، سلامتی اور انسانی بحران کا شکار ہے۔ ہیٹی کے لوگ درد اور مایوسی سے نبرد آزما ہیں۔ سیاسی تبدیلی کے عمل کیلئے اب بھی وسیع حمایت کا فقدان ہے جبکہ سیاسی تعطل کا فوری خاتمہ ہیٹی میں تمام فریقوں کے لیے ایک اہم ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہیٹی کے عبوری حکام اور تمام سیاسی جماعتیں اور دھڑے ہیٹی کے عوام کے بنیادی مفادات کو ترجیح دیں ، مذاکرات کا عہد کریں، اپنی متعلقہ ذمہ داریوں کو پورا کریں اور عبوری انتظامات پر وسیع تر معاہدوں کے لیے کوشش کریں تاکہ آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور قابل اعتماد انتخابات ممکن ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ گینگ تشدد اور جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر کو روکنا ہیٹی میں بہتر سیکورٹی کیلئے ناگزیر ہے۔

اس سلسلے میں، گروہوں کی سیاسی حمایت ، فنڈنگ اور ہتھیاروں کے ذرائع کو ختم کرنا  ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے تازہ ترین جائزے کے مطابق مشتعل گینگ تشدد بیرون ملک خاص طور پر امریکہ سے ہیٹی میں ہتھیاروں کے غیر قانونی بہاؤ سے جڑا ہوا ہے۔ ہمیں یہ رجحان بہت تشویشناک لگتا ہے۔ اگر اس کو روکا نہ گیا تو اس طرح کا رجحان گروہوں کے لاپرواہی اور پرتشدد رویے کو ہوا دے گا اور موجودہ عدم تحفظ اور عدم استحکام کو بڑھا دے گا۔