• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 پرعملدرآمد میں معاونتازترین

July 10, 2023

بیجنگ (شِںہوا) عالمی ترقی کے ایک ماہر  نے کہا ہے کہ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو پائیدار ترقی میں اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔

چائنہ زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر لی شیاؤیون نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ممالک کے درمیان غیر متوازن معاشی و سماجی ترقی عالمی ترقی میں ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس صورتحال میں گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو اس مسئلہ کا حل پیش کرتا ہے کیونکہ اس میں عوام پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

لی نے کہا کہ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو عالمی ترقی میں شراکت داری کا حامی ہے جس میں یکجہتی، مساوات، توازن اور شمولیت شامل ہے جو شمالی اور جنوبی نصف کرہ کے ممالک کی مشترکہ کوششوں سے وجود میں آتی ہے تاکہ کوئی بھی ملک یا فرد ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائے۔

گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو کے 8 ترجیحی شعبے اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 میں طے کردہ تمام 17 اہداف کا احاطہ کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں 100 سے زیادہ ممالک اور عالمی تنظیمیں اس کی حمایت کرچکی ہیں۔ یہ انیشی ایٹو ستمبر 2021  میں متعارف کرایا گیا تھا۔

گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو پر عالمی ردعمل بارے بات کرتے ہوئے لی نے بتایا کہ یہ ترقی کی مختلف راستوں کی نشاندہی کرتا ہے جو ترقی یافتہ ممالک تک محدود نہیں ہے۔

یہ ترقی پذیر ممالک کو اپنے مخصوص حالات کے تحت اپنا راستہ منتخب کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت شروع کردہ منصوبے اس وقت غربت سے نجات اور اناج کے تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں 40 ممالک کی مدد کررہے ہیں۔