• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا امریکہ پر کثیرالطرفہ تجارتی نظاموں کے اختیار کو برقرار رکھنے پر زورتازترین

January 20, 2023

بیجنگ (شِنہوا) وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے  کہا ہے کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ تجارت کی  عالمی تنظیم کے قواعد و ضوابط پر پوری سنجیدگی سے عمل کرے اور کثیرالطرفہ تجارتی نظاموں کے اختیار اور تاثیر کو برقرار رکھے ۔

ترجمان  نے یہ بات یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر والڈیس ڈومبر ووسکس کے اس  ایک حالیہ بیان کے بعد کہی ہے جس میں انہوں  نے کہا تھا  کہ ایسی صورتحال میں  کہ  امریکہ کے  مہنگائی میں کمی کے قانون پرامریکہ اور یورپ کے  درمیان مذاکرات ہورہے ہیں ،اور بہت زیادہ عالمی چیلنجز کے پس منظر میں امریکہ کے لیے یہ مشکلات کا باعث ہوگا  کہ  امتیازی سبسڈی یا ٹیکس کریڈٹ کے راستے   کا انتخاب کرے  ۔

وانگ نے کہا کہ امریکہ نے دیواریں اور رکاوٹیں بنا کر اور سپلائی چینز کو الگ کرنے اور منقطع کرنے پر زور دیتے ہوئےحالیہ برسوں  کے دوران  عالمی صنعتی اور سپلائی چین کو شدید طور پر متاثر کیا ہےاور عالمی معیشت کو ٹکڑے کرنے  کے خطرے کو بڑھا دیا ہے۔ 

امریکہ عالمی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لیے ایک بڑھتا ہوا بڑا  دھمکی آمیز  عنصر بن گیا ہے۔

وانگ نے عالمی  مالیاتی فنڈ کی ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت کے محدود ٹکڑے ہونے سے بھی عالمی جی ڈی پی میں 0.2 فیصد کمی آسکتی ہے جبکہ عالمی معیشت کے زیادہ  ٹکڑے ہونے سے عالمی اقتصادی پیداوار میں 7 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔

وانگ نے کہا کہ مقابلہ منصفانہ اور معقول ہونا چاہیے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ پن اور تحفظ پسندی اور دیگر ملکوں  کے ترقیاتی حقوق کو دبانے اور محروم کرنے کی کوششیں نا جائز ہیں ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا طرز عمل مارکیٹ کے اصولوں اور اقتصادی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو کہ منطقی  انجام کو پہنچے گا۔