بیجنگ (شِنہوا) چین کا خشکی اور سطح آب پر لینڈنگ کرنے کی صلاحیت کا حامل تیار کردہ اے جی600 ہوائی جہاز آگ بجھانے کا کام بخوبی انجام دے سکتا ہے۔
ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے کہا کہ اے جی 600 طیارے نے آگ بجھانے کی تصدیق کرنے والے فلائٹ ٹیسٹ مکمل کر لیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑے ایمفیبیئس ہوائی جہاز کا ماڈل اس طرح کے مشن کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اے وی آئی سی نے کہا کہ اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران، تین اے جی 600 ہوائی جہازوں نے 172 آزمائشی پروازیں کیں، جن میں مجموعی پرواز کے 430 گھنٹے ملک بھر میں متعدد مقامات پر مکمل کیے گئے تھے۔ آزمائشی پروازوں کے دوران طیارے کے پلیٹ فارم اور اس کے فائر فائٹنگ سسٹم کی کارکردگی کی تصدیق کی گئی۔ آزمائشی پرواز والے طیارے نے تین، چھ اور 12 ٹن پانی کے ساتھ پانی گرانے کے آپریشن کیے اور آپریشن کے مختلف طریقوں، پوزیشنز، رفتار اور اونچائی میں طیارے کی کارکردگی کی تصدیق کی گئی۔