• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا ہا لینڈ پر برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال نہ کرنے بارے زورتازترین

July 02, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے ہالینڈ پر زور دیا ہے کہ وہ سیمی کنڈکٹر مصنوعات سے متعلق برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال نہ کرے۔ ترجمان نے یہ بات میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی کہ  حکومت ہا لینڈ نے لیتھوگرافی مشینوں سمیت کچھ سیمی کنڈکٹر آلات کی برآمدات پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک نے اس موضوع پر باقاعدگی سے اور مختلف سطح پر بات چیت کی ہے لیکن ہا لینڈ نے اب بھی نئی پابندیوں میں متعلقہ سیمی کنڈکٹر آلات کو شامل کیا جس پر چین نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں اپنی عالمی بالادستی کے تحفظ کے لیے امریکہ نے مسلسل قومی سلامتی کے تصور کو عام کیا ہے، برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے اور یہاں تک کہ اپنے اتحادیوں کے مفادات کو قربان کر دیا ہے۔ چین کے سیمی کنڈکٹر کو دبانے اور روکنے کے لیے دوسرے ممالک کو مجبور اور راغب کیا ہے اور مصنوعی طور پر صنعتی تقسیم اور صنعتی چین توڑنے کو فروغ دیا ہے۔ اس طرح کے اقدامات نے عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت کی ترقی کو شدید نقصان پہنچایا  اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہالینڈ کو بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے تحفظ اور چین ۔ہالینڈ اقتصادی اور تجارتی تعاون کی مجموعی صورتحال کے تحفظ سے آگے بڑھنا چاہئے۔ انہیں مارکیٹ کے اصولوں اور معاہدے کی روح  کا احترام کرنا چاہئے اور دونوں ممالک کی سیمی کنڈکٹر صنعت کے باقاعدہ تعاون اور ترقی میں رکاوٹ بننے والے متعلقہ اقدامات سے گریز کرنا چاہئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین ہا لینڈ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین اور ہا لینڈ کے کاروباری اداروں اور دونوں فریقین کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرے اور عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری  چین اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھے۔