• San Francisco, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا 2025 تک 300 سپر چارجنگ سٹیشنوں کے منصوبے کا اعلانتازترین

June 30, 2023

شینزین(شِنہوا)چین کے شہر شینزین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کو چارج کرنے میں مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے اگلے تین سالوں میں 300 نئے سپر چارجنگ سٹیشن تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان انٹرنیشنل ڈیجیٹل انرجی ایکسپو 2023 میں کیا گیا جہاں شہر نے اپنا پہلا مکمل طور پر مائع سےٹھنڈاہونے والا سپر چارجنگ اسٹیشن کا بھی افتتاح کیا۔

مجوزہ تعمیراتی منصوبہ 2030 تک شینزین کو "سپر چارجنگ کے شہر" کے طور پر قائم کرنے کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہے۔ اس اقدام کا مقصد 2025 تک شہر میں گیس سٹیشنوں کی طرح زیادہ سے زیادہ سپر چارجنگ سٹیشن قائم کرنا ہے۔

چائنہ سدرن پاور گرڈ اور ہواوے ٹیکنالوجیز کے تحت شینزین پاور سپلائی بیورو کے اشتراک سے تیار کیا گیا مائع سے ٹھنڈا ہونے والاسپر چارجنگ سٹیشن 1 کلومیٹر کا سفر طےکرنے کے لیے درکار بجلی صرف ایک سیکنڈ میں فراہم کر سکتا ہے۔

یہ نئی ٹیکنالوجی روایتی ایئرکولنگ طریقوں کے مقابلے میں چارجنگ کے لیے زیادہ کم آواز، مستحکم اور محفوظ ماحول فراہم کرتی ہے۔ اسکے علاوہ چارجنگ کے عمل میں استعمال ہونے والے کم پرزوں کے حامل آلات کی عمر 20 سال تک زیادہ ہو سکتی ہے۔

مجوزہ سپر چارجنگ سٹیشن بنیادی طور پر ہائی ٹریفک والے علاقوں جیسے ہوائی اڈوں، تیز رفتار ریل مراکز، میونسپل پارکس اور تجارتی مراکز کے ارد گرد بنائے جائیں گے تاکہ چارجنگ انفراسٹرکچر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جاسکے۔