ہائیکو(شِنہوا)چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبے ہائی نان میں سات روزہ بہار میلے کی چھٹیوں کے دوران مجموعی طور پر 1ارب56کروڑیوآن (تقریباً 23کروڑ40لاکھ امریکی ڈالر)کی آف شور ڈیوٹی فری فروخت ہوئی جس سے گزشتہ سال کی نسبت 5.9 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
ہائیکو کے محکمہ کسٹمز کے مطابق ہائی نان میں 21 سے 27 جنوری تک ڈیوٹی فری مصنوعات کے خریداروں کی تعداد کل 1لاکھ57ہزار رہی جو31 جنوری سے 6 فروری تک جاری رہنے والی گزشتہ سال کے موسم بہار کے تہوار کی چھٹیوں سے 9.5 فیصد زیادہ ہے۔ ہر خریدار نے اوسطاً 10ہزار یوآن خرچ کیے۔
چین نے جون 2020 میں ایک ماسٹرپلان جاری کیا تاکہ ہائی نان کو صدی کے وسط تک عالمی سطح پر ایک بااثر اور اعلیٰ سطح کی آزاد تجارتی بندرگاہ بنایا جاسکے۔ حالیہ برسوں میں جزیرہ نما صوبہ مقامی صارفین کے لیے خریداری کی ایک پرکشش منزل بن گیا ہے۔