• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے شین ژین میں رواں سال 10 ہزار5 جی بیس اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے تازترین

February 22, 2023

 
شین ژین (شِنہوا) چین کے جنوبی شہر شین ژین میں رواں سال کے دوران 10 ہزار5 جی بیس اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے۔

میونسپل انڈسٹری اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بیورو کی طرف سے جاری کردہ ایکشن پلان کے مطابق، 2023 کے آخر تک، شہر میں 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد42فی 10ہزار افراد اور ہر37 مربع کلومیٹر کے علاقے میں ایک بیس اسٹیشن موجود ہوگا۔

 منصوبے کے مطابق، 2019 سے ابتک  شین ژین میں 1کروڑ سے زیادہ 5 جی صارفین کے ساتھ، 65ہزار سے زیادہ 5 جی بیس سٹیشنز تعمیر کیے گئے ہیں۔ چین کی ہائی ٹیک صنعتی ترقی میں سرفہرست حیثیت کے ساتھ  شین ژین چینی اسٹارٹ اپس کے علاوہ ہواوے اور ٹینسینٹ جیسی دیوہیکل ٹیکنالوجی کمپنیوں کا گھر ہے۔